مسجد میں ویڈیو بنانے والی صبا قمر اور بلال سعید کو گرفتاری کا خوف، بچاؤ کے لیئے کیا اقدامات اٹھا لیئے؟

کراچی(پی این آئی)مسجد میں ویڈیو بنانے والی صبا قمر اور بلال سعید کو گرفتاری کا خوف، بچاؤ کے لیئے کیا اقدامات اٹھا لیئے؟گلوکاربلال سعید اور اداکارہ صبا قمرنے اپنے خلاف مسجد وزیرخان میں گانے کی عکس بندی کے معاملے پردرج کرائے جانے والے مقدمے میں عبوری ضمانت حاصل کرلی ہے۔دونوں کے

خلاف 2 روز قبل 13 اگست کو تھانہ اکبری گيٹ ميں وکیل فرحت منظورکی مدعيت ميں مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں 295 کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔مدعی کی جانب سے صبا قمراور بلال پرمسجد کا تقدس پامال کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے موقف اختیارکیا گیا ہے کہ مسجد ميں گانا عکس بند کرکے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھيس پہنچائی گئی۔صبا قمر اور بلال سعید آج صبح لاہورکی سیشن عدالت میں پیش ہوئےاور ایڈیشنل سیشن جج کے روبرو موقف اختیار کیا کہ ان کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کرایا گیا ہے، انہيں بلیک میل کرنے کے ليے مقدمہ17 دن کی تاخیر سے درج کرایا گیا۔دونوں نے عدالت سے درخواست کی کہ شامل تفتیش ہونا چاہتے ہیں لیکن گرفتاری کا خدشہ ہے۔ اس لیے عدالت عبوری ضمانت منظور کرے۔جس پر ایڈیشنل سیشن جج نے پوليس کو گرفتاری سے روکتے ہوئے 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض 25 اگست تک عبوری ضمانت منظورکرلی۔یاد رہے کہ گانے کا ٹیزرآوٹ ہونے کے بعد سوشل میڈیا پربلال اورصبا کوشدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا جس کی وجہ گانے کے آغازمیں لاہورکی مسجد وزیرخان میں شوٹ کیا جانے والا ایک منظر (ٹیزر) تھا جس کے دوران بلال اور صبا کے ایک ڈانس مووو نے سوشل میڈیا پر تنازع کو جنم دیا۔ بلال سعید نے میوزک ویڈیو سے وہ منظرنکالنے کے بعد12 اگست کو گانا ریلیز کیا۔ٹوئٹرپرجاری ویڈیو میں بلال نے وضاحت دی تھی کہ ہم نے مسجد وزیر خان میں صرف نکاح کا شوٹ کیاتھاجس سے لوگوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی اور ایساسمجھا گیا کہ ہم نے مسجد کے تقدس کو پامال کیا، لیکن ایسا کرنےکا سوچ بھی نہیں سکتا۔ مسجد میں میوزک چلایا ، نہ ہی ڈانس کیا۔ وہاں موجود مسجد کی انتظامیہ بھی اس کی گواہ ہے،فوٹو لینے کیلئے ہم نے صرف ایک چھوٹا سا ڈانس موو کیا تھا۔ ایک کلپ کی وجہ سے یہ غلط فہمی پیدا ہوئی لیکن میں مانتا ہوں کہ ہم سے غلطی ہوئی۔ میں ، صبا قمر اور ہم سب اللہ تعالیٰ سے معافی مانگتے ہیں کیونکہ قرآن میں بھی ہے کہ اللہ تعالیٰ توبہ کرنے والوں کو پسند کرتا ہے۔گلوکار نےاس معاملے کو درگزر کرنے کی گزارش کرتے ہوئے کہا تھا کہ غلطی کااحساس ہے اس لیے ویڈیو میں سے وہ پورا سین نکال رہا ہوں، آئندہ کبھی ایسی غلطی نہیں دہرائیں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close