مسجد میں گانے کی شوٹنگ، صبا قمر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، بلال سعید کا کیا ہوا؟ مقدمہ کہاں اور کش دفعہ کے تحت درج ہوا؟ جانیئے

لاہور(پی این آئی)مسجد میں گانے کی شوٹنگ، صبا قمر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، بلال سعید کا کیا ہوا؟ مقدمہ کہاں اور کش دفعہ کے تحت درج ہوا؟ لاہور کی تاریخی مسجد وزیر خان میں مبینہ رقص کے معاملے میں اداکارہ صبا قمر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔اداکارہ صبا قمر کے خلاف مقدمہ تھانہ اکبری گیٹ میں

وکیل فرحت منظور کی درخواست پر درج کیا گیا ہے، مقدمہ دفعہ 295 کے تحت درج کیا گیا ہے۔مقدمے میں صبا قمر کے ساتھی اداکار بلال سعید کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ اداکارہ صبا قمر اوراداکار بلال سعید نے مسجد کا تقدس کا پامال کیا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close