دو ٹکے کی عورت کے جملے سے شہرت پانے والی اداکارہ عائزہ خان کے گھر میں نیا مہمان کون آ گیا؟ بچے بڑے، سب خوش

کراچی(پی این آئی)دو ٹکے کی عورت کے جملے سے شہرت پانے والی اداکارہ عائزہ خان کے گھر میں نیا مہمان کون آ گیا؟ بچے بڑے، سب خوش، معروف پاکستانی اداکارہ عائزہ خان کی فیملی میں نیا ممبر کا اضافہ ہوگیا۔اس کا اعلان خود اداکارہ نے فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کیا۔گھر میں پالتو جانوروں کو

رکھنا تقریباً ہر انسان کا شوق ہوتا ہے، اس شوق کو عائزہ خان بھی پورا کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔انسٹاگرام پر اپنے ایک پیغام میں انھوں نے اپنے پالتو کتے کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی۔اپنی اس پوسٹ میں انھوں نے لکھا کہ ہمارے نئے فیملی ممبر سے ملیے۔مہر پوش کی مہرو نے بتایا کہ اس پالتو جانور کا نام ملن ہے۔ساتھ ساتھ انھوں نے یہ بھی بتایا کہ یہ ابھی چند ہفتے قبل ہی اس دنیا میں آیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close