ممبئی(پی این آئی)منا بھائی کے نام سے شہرت پانے والے منفرد اداکار سنجے دت کو پھپپھڑوں کے کینسر کی تشخیص، علاج کے لیے امریکہ روانہ ہو گئے۔ معروف بالی ووڈ اداکار سنجے دت کو پھیپھڑوں کے کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار سنجے دت پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا
ہوگئے، سنجے دت کا پھیپھڑوں کا سرطان اسٹیج تھری پر ہے۔رپورٹ کے مطابق سنجے دت فوری علاج کے لیے امریکا جائیں گے، انہیں کچھ روز قبل طبیعت خرابی پر اسپتال داخل کیا گیا تھا۔بالی ووڈ اداکار سنجے دت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ’دوستوں میں علاج کے لیے کام سے دور ہورہا ہوں، علاج کے دوران فیملی اور دوست میرے ساتھ ہوں گے۔‘سنجے دت نے کہا کہ گزارش ہے پریشان نہ ہوں، افواہوں پر کان نہ دھریں، سب کی محبت اور دعا سے جلد آپ کے درمیان ہوں گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں