سانس لینے میں تکلیف، منا بھائی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، کورونا ٹیسٹ نیگیٹو ہے تو پھر بیماری کیا ہے؟ تفصیل جانیئے

نئی دہلی (پی این آئی)سانس لینے میں تکلیف، منا بھائی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، کورونا ٹیسٹ نیگیٹو ہے تو پھر بیماری کیا ہے؟ تفصیل جانیئے۔بولی وڈ اداکار سنجے دت کو ہفتہ کی شام سانس لینے کی شکایت پر ہسپتال میں داخل کرادیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق سنجے دت کو ممبئی کے لیلاوتی ہسپتال میں اس وقت داخل کرایا

گیا جب انہوں نے سانس لینے میں مشکلات کی شکایت کی۔اسپتال میں ان کا کورونا وائرس کا ریپڈ اینٹی جن ٹیسٹ کیا گیا جو نیگیٹو رہا۔تاہم اب زیادہ تفصیلی پی سی آر یا سواب میں نمونے لے کر ٹیسٹ کے لیے بھیجے گئے ہیں۔61 سالہ اداکار کو ہسپتال میں خون میں آکسیجن کی سطح میں کمی بیشی اور سینے میں تکلیف پر داخل کیا گیا۔وہ اس وقت نان کووڈ آئی سی یو وارڈ میں زیرعلاج ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close