اسلام آباد(پی این آئی)معروف اداکار ہ صبا قمر اور بلال سعید کی مسجد وزیر خان میں گانے کی شوٹنگ کی ،ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو،ویڈیوز سامنے آنے پر صارفین کی جانب سے غم و غصے کا اظہار کیا گیا ہے۔صارفین کا کہنا ہے کہ
متعلقہ ادارے مسجد جیسے مقدس ادارے میں ایسے کیسے اجازت دے دیتے ہیں؟صارفین نے حکومت سے کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔صارفین کا کہنا ہے کہ ویڈیو شوٹنگ کی آڑ میں مسجد کا تقدس پامال کیا گیا۔ایک اور صارف نے مسجد وزیر خان لاہور میں رقص کے مناظر یا موسیقی کی ریکارڈنگ کو ناقابل برداشت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں میڈیا پروڈکشن ہائوس، صبا قمر اور ان کے شریک سٹار اور مسجد وزیر خان کی انتظامیہ کے خلاف اوپر سے نیچے تک فوری طور پر کارروائی کا مطالبہ کرنے کی ضرورت ہے۔ایک اور صارف نے کہا کہ صبا قمر اور بلال سعید مسجد میں رقص کر رہے ہیں کیا ریاست مدینہ میں انہیں کوئی روکنے والا نہیں ؟
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں