اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید نے انسٹا گرام کی ایک تصویر پر قبول ہے لکھ کر مداحوں میں تھرتھلی مچا دی، پھر اصل بات صبا قمر نے کیا بتائی؟

کراچی(پی این آئی)سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر معروف اداکارہ صبا قمر نے گلوکار بلال سعید کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی جس کا غیر واضح کیپشن ’’ قبول ہے ‘‘ لکھ کر مداحوں کو حیرت میں مبتلا کردیا اور سونے پر سہاگہ بلال سعید نے بھی اسی تصویر کے ساتھ جواباً ’’ قبول ہے‘‘ لکھا جس سے مداحوں

کو لگا کہ دونوں اسٹارز شادی کر رہے ہیں۔شوبز ستاروں کی پوسٹیں وائرل ہونے کے بعد مداحوں نے دونوں کی مبہم پوسٹ پر مبارکبادیں دینا شروع کردیں یہاں تک کہ ماڈل نازیہ حسین نے بھی صبا قمر کو شادی کی مبارک باد دیتے ہوئے لکھا کہ امید ہے میں غلط نہیں سمجھ رہی ہوں گی۔مداحوں کی جانب سے مبارکبادیں وصول کرنے کے بعد صبا قمر نے وضاحتی پوسٹ میں لکھا کہ گلوکار بلال سعید کے ایک گانے کے لیے وہ ہدایت کاری کر رہی ہیں اور پوسٹ میں موجود تصویر بھی اسی میوزک ویڈیو کی ہے یہ گانا جلد ریلیز کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close