پسندیدہ جماعت تحریک انصاف، تمام تر ہمدردیاں بھی اسی کے ساتھ ہیں، عید کے بعد ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا پردہ چاک کروں گی، متنازعہ ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے نیا باب کھول دیا

لاہور(پی این آئی)پسندیدہ جماعت تحریک انصاف، تمام تر ہمدردیاں بھی اسی کے ساتھ ہیں، عید کے بعد ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا پردہ چاک کروں گی، متنازعہ ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے نیا باب کھول دیا۔ ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے عیدالاضحی کے بعد پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کے خلاف انکشافات کا اعلان کردیا۔اسکینڈلز کی

زد میں رہنے والی حریم شاہ نے ماضی میں جہاں حکمران جماعت پی ٹی آئی کو نشانہ بنایا تو وہیں ایم کیو ایم کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کو بھی سوشل میڈیا پر تماشا بنا ڈالا۔ان کا کہنا ہے کہ اگلی باری پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کی ہے، بقرعید کے بعد دونوں جماعتوں کے حوالے سے اہم انکشافات کروں گی۔حریم شاہ نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میری پسندیدہ جماعت پاکستان تحریک انصاف ہے اور میری تمام تر ہمدردیاں بھی اس کے ساتھ ہیں، میں امید کرتی ہوں کہ پی ٹی آئی اپنی کارکردگی بہتر بنائے گی تاکہ وہ آئندہ بھی اقتدار میں آسکے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close