پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا کو بلیک میل کرنے والا شخص کس شہر سے پکڑا گیا؟ کیا مؤقف اختیار کیا؟ تفصیل جانیئے

اسلام آباد (پی این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے پاکستان کی مقبول ترین ٹک ٹاکر جنت مرزا کو بلیک میل کرنے والے شخص اسفندیار کو گرفتار کرلیا۔فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے شخص اسفند یار پر ٹک ٹاکر کی جانب سے یہ الزام عائد کیا گیا تھا کہ اُس نے جنت مرزا اور اُن کی بہن علشبہ انجم کی تصویریں

اور ویڈیوز نامناسب طریقے سے ایڈٹ کر کے آن لائن پوسٹ کی تھیں اور اُن کے نام سے منسوب کر کے بدنام کرنے کی کوشش کی تھی۔گرفتار کئے گئے ملزم کی جانب سے تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے یہ دعویٰ بھی کیا گیا تھا کہ یہ تصویرں جنت اور اُن کی بہن کی ہیں۔جنت مرزا نے اس حوالے سے سائبر کرائم ڈویژن میں مقدمہ درج کروایا تھا، ایف آئی اے نے ملزم کو دیگر 2 ساتھیوں کے ہمراہ لاہورسے گرفتار کیا۔بلیک میلنگ کے الزام میں گرفتار کیے جانے والے ملزم اسفند یار نے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے ٹک ٹاکر کو آن لائن ہراساں کرنے پر شرمندگی کا اظہار کیا۔ملزم کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے گزشتہ دنوں اپنے سوشل میڈیا پیغامات میں یہ بتایاتھا کہ کچھ لوگ اُن کی تصویریں فوٹوشاپ کر کے بدنام کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے معروف ٹک ٹاکر نے بتایا کہ پہلے جب گانا ریلیز ہونے والا تھا تو میرا اکاؤنٹ ہیک کرلیا گیا اور پھر جس دن گانا جاری ہوا اکاؤنٹ پر پابندی ہی لگوادی گئی۔ایک اور اسٹوری میں جنت نے لکھا تھا کہ جو کوئی بھی ان کی جعلی تصویریں سوشل میڈیا پر لگا رہا ہے اس کے انجام کا فیصلہ وہ خود کریں گی کیونکہ انہیں کوئی خوف نہیں۔جنت مرزا نہایت مقبول ٹک ٹاکر ہیں جن کے ٹک ٹاک پر 70 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے بلال سعید کے گانے ’شاعر‘ کی ویڈیو میں محمد علی جوش کے ساتھ ڈیبیو کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close