جب پتہ چلا کہ شاہ رخ خان شادی شدہ ہیں تو میرا دل ٹوٹ گیا، میں بہت روئی، چیخی اور چلائی، بالی ووڈ کی نئی ہرووئین فاطمہ ثناء شیخ کا انکشاف

ممبئی(پی این آئی)جب پتہ چلا کہ شاہ رخ خان شادی شدہ ہیں تو میرا دل ٹوٹ گیا، میں بہت روئی، چیخی اور چلائی، بالی ووڈ کی نئی ہرووئین فاطمہ ثناء شیخ کا انکشاف۔بالی ووڈ کی نئی اُبھرتی ہوئی اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ نے انکشاف کیا ہے کہ جب انہیں شاہ رخ خان کی شادی کا پتہ چلا تو اُن کا دل ٹوٹ گیا۔ اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ

نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ انہیں معلوم نہیں تھا کہ بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان شادی شدہ ہیں، وہ اُنہیں بے حد پسند کرتی تھیں لیکن جب انہیں معلوم ہوا کہ شاہ رخ خان شادی شدی ہیں تو اُن کا دل ٹوٹ گیا۔اداکارہ نے بتایا کہ ایک شوٹنگ کے دوران اُنہیں اس بات کا علم ہوا کہ شاہ رخ خان کی شادی ہوچکی ہے تو وہ بہت روئیں اور چیخی چلائیں۔فاطمہ ثنا شیخ نے بتایا کہ انہوں نے شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ’ون ٹو کا فور‘ میں ایک چائلڈ ایکٹر کے طور پر کام کیا تھا۔انہوں نے انکشاف کیا کہ شوٹنگ کے دوران شاہ رخ خان کو اس بات کا بالکل بھی اندازہ نہیں تھا کہ یہاں موجود ایک پانچ سالہ بچی اُن سے کتنا پیار کرتی ہے۔اُس دن کو یاد کرتے ہوئے فاطمہ ثنا شیخ نے کہا کہ وہ سیٹ پر شاہ رخ خان کے ساتھ کھیل رہی تھیں اور یہ سوچ رہی تھیں کہ یہ اُن کے لیے ایک ’’پرفیکٹ لائف پارنٹر‘‘ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close