اداکار فواد خان اور ماہرہ خان کے نئے اشتہار نے سوشل میڈیاپر دھوم مچا دی، کئی سال گزرنے کے بعد بھی ہمارےپیار کی طرح کچھ نہیں بدلا، ماہرہ خان نے پیغام دے دیا

کراچی(پی این آئی)اداکار فواد خان اور ماہرہ خان کے نئے اشتہار نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ۔ دونوں اداکار ایک بار پھر ٹک بسکٹ کے اشتہار میں ایک ساتھ دکھائی دے رہے ہیں ۔ ماہرہ خان نے انسٹا گرام میں اس اشتہار کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کئی سال گزرنے کے بعد بھی ہمارے پیار کی طرح کچھ نہیں بدلا ہے۔

اداکارہ کے اس اشتہار کو شیئر کرتے ہی شوبز شخصیات نے بھی ان کی تعریف کی اداکار عدنان صدیقی، زارا نور عباس،عائشہ عمر اور شرمین عبید چنائے نے دونوں اداکاروں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا جبکہ عماد عرفانی نے کہاکہ اصل گیم چینجر حاضر ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close