معروف رقاصہ اور کوریو گرافر 101 سال کی عمر میں کس کیفیت میں جہان فانی سے رخصت ہو گئیں؟ حیرت انگیز رپورٹ

ممبئی(پی این آئی)معروف رقاصہ اور کوریو گرافر 101 سال کی عمر میں کس کیفیت میں جہان فانی سے رخصت ہو گئیں؟ حیرت انگیز رپورٹ۔بالی ووڈ کی معروف رقاصہ اور کوریئو گرافر امالا شنکر 101 سال کی عمر میں دارِ فانی سے کوچ کر گئیں۔معروف ڈانسر اور کوریئو گرافر جمعرات کی رات سوئیں تو وہ اٹھ نہ

سکیں، اہل خانہ انہیں اسپتال لے کر پہنچے جہاں ڈاکٹرز نے موت کی تصدیق کی۔اہل خانہ کا کہنا ہے کہ امالا شنکر ضیعف العمری کے باعث اکثر بیمار رہتی تھیں، انہیں سوتے وقت دل کا دورہ پڑا اور وہ انتقال کرگئیں۔امالا شنکر لیجنڈری ڈانسر اور کوریئو گرافر اودے شنکر کی اہلیہ اور معروف ستار نواز پنڈت روی شنکر کی سالی تھیں۔ بالی ووڈ شخصیات نے معروف ڈانسر کے دنیا سے گزر جانے پر افسوس کا اظہار کیا اور اُن کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔امالا شنکر کی پوتی سری ناندا شنکر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لکھا کہ ’آج ہماری تھاما 101 برس کی عمر میں ہمیں چھوڑ کر چلی گئیں، ہم نے ایک ماہ قبل اُن کی سالگرہ منائی تھی‘۔انہوں نے لکھا کہ ’میں دکھی دل کے ساتھ ممبئی سے کلکتہ کا سفر کررہی ہوں تاکہ آخری رسومات میں شرکت کرسکوں، خدا اُن کی روح کو امن و سلامتی عطا کرے‘۔انہوں نے مزید لکھا کہ ’تھاما آپ کے جانے سے ایک دور کا اختتام ہوا، ہر چیز پر میں آپ کی شکر گزار ہوں‘۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق امالا شنکر نے 90 کی دہائی میں فلم انڈسٹری پر راج کیا، انہیں مغربی بنگال کی حکومت نے 2011 میں ایوارڈ سے بھی نوازا تھا۔بھارت کے مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ مماتا بنیرجی نے ڈانسر کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایک اچھی اور باصلاحیت شخصیت سے محروم ہو گئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close