شیخ رشید سے شادی نہیں کر سکتی کیونکہ وہ۔۔۔حریم شاہ نے وفاقی وزیر سے شادی نہ کرنے کی وجہ بتا دی

کراچی(پی این آئی) ٹک ٹاک اسٹار گرل حریم شاہ نے بلاول بھٹو اور شیخ رشید سے شادی نہ کرنے کی وجہ بتا دی۔ نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مجھے بلاول بھٹو ذاتی طور پر بہت پسند ہیں، لیکن میں ان سےشادی نہیں کر سکتی، شیخ رشید بہت بوڑھے ہو چکے ہیں، مجھے اپنی باقی زندگی بیوہ کی

طرح گزارنی ہو گی۔ سوال کا جواب دیتے ہوئے حریم شاہ کا کہنا تھا کہ میں پاکستان تحریک انصاف کی حامی ضرور ہوں لیکن پاکستان پیپلز پارٹی نے بھی پاکستان کے لیے بہت کچھ کیا ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل حریم شاہ کی جانب نے فاروق ستار سے ملاقات بارے انشکاف کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ہ فاروق ستار نے ان کا نمبر موبائل میں ناٹی گرل کے نام سے محفوظ کیا ہوا تھا اور وہ 7 ماہ سے رابطے میں ہیں۔انٹرویو کے دوران حریم شاہ نے بتایا کہ وہ پی سی ہوٹل میں مجھ سے خصوصی طور پر ملنے آئے تھے۔میں اپنی تین دوستوں کے ساتھ ان سے ملنے گئی تھی اور ہماری ملاقات بھی وہیں ہوئی۔ہماری ایک سے ڈیڑھ گھنٹہ ملاقات ہوئی جس کے دوران آم اور دیگر پھل کھائے۔حریم شاہ کا کہنا تھا کہ فاروق ستار نے ان سے کہا کہ میری جماعت کے مالی حالت ٹھیک نہیں ہے جب کہ میری جماعت نیچے جا رہی ہے، مجھے کچھ مشورہ دیں۔خیال رہے کہ ایک وقت میں حریم شاہ نے پاکستانی سیاست میں ہلچل مچائی ہوئی تھی جس کے بعد حکومتی حلقوں میں ان کا ذکر کیا جا رہا تھا۔کچھ عرصہ قبل حریم شاہ کی حکومتی رہنماؤں کے ساتھ تصاویر اور ٹک ٹاک ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی تھیں جس کے بعد حکومتی ارکان کو خوب تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ حریم شاہ کا اثر اس قدر بڑھ گیا تھا کہ ایک وقت پر آ کر وزیراعظم عمران خان نے بھی اس معاملے کی انکوائری کا حکم دے دیا تھا۔ تا ہم بعد میں حریم شاہ مںظر عام سے غائب ہو گئی تھیں۔لیکن اب ایک مرتبہ پھر ان کی ویڈیوز منظرعام پر آنا شروع ہو گئی ہیں جس میں اب پہلی ویڈیو میں ان کے ساتھ ایم کیو ایم کے فاروق ستار کو دیکھا گیا ہے۔ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے مختلف رہنماؤں سمیت وزیراعظم عمران خان کے ساتھ بھی حریم شاہ کی تصاویر منظرعام پر آچکی ہیں۔ اس حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا تھا کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری میری پسندیدہ سیاسی شخصیت ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف سے قوم کو امیدیں ہیں انہیں واپس آنا چاہیئے، بے نظیر شہید ایک عظیم خاتون تھیں، ان کی جگہ کوئی نہیں لے سکتا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close