بالی ووڈ اداکارہ، سابق مس ورلڈ، ایشوریا رائے کی طبیعت بگڑ گئی، ہنگامی طور پر گھر سے ہسپتا ل منتقل کر دیا گیا، ڈاکٹروں کا کیا کہنا ہے؟ بیٹی آرادھیا کو کہاں رکھا گیا؟ جانیئے

ممبئی(پی این آئی)بالی ووڈ اداکارہ، سابق مس ورلڈ، ایشوریا رائے کی طبیعت بگڑ گئی، ہنگامی طور پر گھر سے ہسپتا ل منتقل کر دیا گیا، ڈاکٹروں کا کیا کہنا ہے؟ بیٹی آرادھیا کو کہاں رکھا گیا؟ جانیئے.عالمی وبا کورونا وائرس سے متاثرہ بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ایشوریا رائے کو گھر سے اسپتال منتقل کر دیا گیا

ہے۔بھارت ویب سائٹ ’ این ڈی ٹی وی ‘ کے مطابق وبائی بیماری کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد ایشوریا رائے کو اُن کے گھر میں ہی قرنطینہ کیا گیا تھا مگر اب اُن کی حالت بگڑنے پر گھر کے قرنطینہ سے ممبئی کے ناناوتی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اُن کا کووڈ 19 کا علاج جاری ہے ۔اس سے قبل ایشوریا رائے کے شوہر اور بھارتی فلم انڈسٹری کے اداکار ابھیشک بچن کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ کے ذریعے بتایا گیا تھا ایشوریا سمیت اُن کی آٹھ سالہ بیٹی ارادھیہ بھی اس وبائی بیماری کا شکار ہو گئیں ہیں جنہیں گھر میں قرنطینہ کر دیا گیا۔ایشوریا رائے کی ساس یعنی امیتابھ بچن کی اہلیہ اور ابھیشیک بچن کی والدہ جیا بچن کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close