مرحوم امجد صابری کی صاحبزادی حورین صابری کی ٹک ٹاک ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں

کراچی(پی این آئی)مرحوم امجد صابری کی صاحبزادی حورین صابری کی ٹک ٹاک ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔لاکھوں دلوں پر راج کرنے والے معروف قوال امجد صابری کی صاحبزادی حورین صابری کی ٹک ٹاک ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔پاکستان کے لیجنڈری قوال غلام فرید صابری کے بیٹے امجد

صابری کی صاحبزادی حورین صابری نے اپنی نئی تصاویر اور ٹک ٹاک ویڈیوز فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کردی ہیں۔حورین صابری کی ٹک ٹاک ویڈیوز اور تصاویر دیکھنے کے بعد اُن کے والد کے چاہنے والوں نے اُن سے سوال کیا کہ کیا آپ واقعی میں امجد صابری کی بیٹی ہیں؟صارفین کے اِس سوال کے جواب میں حورین صابری نے اپنے والد کے ہمراہ اپنے بچپن کی کچھ یادگار تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے بتایا کہ وہ معروف اقوال امجد صابری کی صاحبزادی ہیں۔اِس کے علاوہ حورین صابری نے انسٹاگرام پر فادرز ڈے کے موقع پر بھی اپنے بہن بھائیوں اور والد امجد صابری کے ہمراہ ماضی کی یادگار تصویر پوسٹ کی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close