کورونا وائرس نے ایشوریا رائے کو بھی نہ بخشا، ماں کے ساتھ بیٹی آرادھیا بھی پازیٹو ہو گئی

ممبئی(پی این آئی)کورونا وائرس نے ایشوریا رائے کو بھی نہ بخشا، ماں کے ساتھ بیٹی آرادھیا بھی پازیٹو ہو گئی،بھارتی فلم اسٹار ایشوریا رائے بچن اور اُن کی بیٹی ارادھیا بچن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جبکہ اُن کی ساس یعنی امیتابھ بچن کی اہلیہ اور ابھیشیک بچن کی والدہ جیا بچن کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔گزشتہ روز یہ

خبر سامنے آئی تھی کہ بالی ووڈ ورسٹائل اداکار امیتابھ بچن اور اُن کے بیٹے ابھیشیک بچن کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جس کے بعد اُن دونوں کو ممبئی کے ناناوتی اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں قرنطینہ کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close