بالی وڈ کی سب سے بڑی شخصیت کورونا کا شکار، ہسپتال منتقل، اہل خانہ اور سٹاف کے ٹیسٹ جاری

ممبئی(پی این آئی)بالی وڈ کی سب سے بڑی شخصیت کورونا کا شکار، ہسپتال منتقل، اہل خانہ اور سٹاف کے ٹیسٹ جاری۔بالی وڈ میگا اسٹار امیتابھ بچن میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد وہ ممبئی کے مقامی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔امیتابھ بچن نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے

بعد گھر والوں اور اسٹاف کے بھی ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔انہوں نے اپیل کہ گزشتہ 10 روز میں مجھ سے رابطے میں رہنے والے تمام افراد اپنا کورونا ٹیسٹ کرائیں۔بالی وڈ اسٹار کورونا کی تشخیص کے بعد ممبئی کی ناناوتی اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔اسپتال ذرائع کے مطابق امیتابھ بچن کو آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے اور ان کی حالت تسلی بخش ہے۔دوسری جانب بالی وڈ اسٹار کے کورونا میں مبتلا ہونے پر فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور مداحوں نے ان کی جلد صحتیابی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close