ایک اور نوجوان بھارتی اداکار نے خود کشی کر لی

ممبئی(پی این آئی)ایک اور نوجوان بھارتی اداکار نے خود کشی کر لی۔ بھارتی اداکار سشیل گوڑا نے خودکشی کرکے زندگی کا خاتمہ کرلیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق کنناڈا فلموں میں کام کرنے والے اداکار سشیل گوڑا نے خودکشی کرلی، 32 سالہ اداکار ریاست کرناٹکا کے شہر منڈیا میں اپنے فارم ہاؤس میں مردہ حالت میں پائے

گئے تھے۔ پولیس کے مطابق سشیل گوڑا لاک ڈاؤن کے بعد سے معاشی تنگ دستی کاشکار تھے تاہم خودکشی کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close