میں زندہ ہوں اور بالکل ٹھیک ہوں، پاکستان کے بڑے لوک فنکار کے مداح موت کی جھوٹی خبر سے پریشان ہو گئے

اسلام آباد (پی این آئی)میں زندہ ہوں اور بالکل ٹھیک ہوں، پاکستان کے بڑے لوک فنکار کے مداح موت کی جھوٹی خبر سے پریشان ہو گئے،پاکستانی میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی نے اپنے انتقال سے متعلق زیرِگردش خبروں کی تردید کردی ہے۔رواں سال اپریل میں سوشل میڈیا پر معروف

گلوکار عطاءاللّہ خان عیسیٰ خیلوی کے انتقال کی افواہیں پھیل رہی تھیں جس کے بعد عطاءاللّہ خان کی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں اُنہوں نے تمام جھوٹی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ طبیعت ناساز ہونے کے باعث اسپتال میں زیرِعلاج تھے لیکن وہ زندہ ہیں۔اب گزشتہ روز سے ایک بار پھر عطاء اللّہ کے انتقال کی خبریں سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہیں جس کے بعد گلوکار نے اِن خبروں کی تردید کرتے ہوئے اپنے پیغامات جاری کیے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر عطاء اللّہ خان عیسیٰ خیلوی نے لکھا کہ ’اب دوبارہ سے میرے متعلق کچھ غلط خبریں زیرِ گردش ہیں۔‘عطاءاللّہ نے لکھا کہ ’الحمداللّہ میں آپ سب کی دُعاؤں سے بالکل ٹھیک ہوں۔‘اِس کے علاوہ گلوکار نے اپنا ایک ویڈیو پیغام بھی جاری کیا جس میں عطاء اللّہ خان عیسیٰ خیلوی تندرست نظر آرہے ہیں۔ویڈیو پیغام میں عطاء اللّہ نے آواز کی دُنیا کے اپنے تمام چاہنے والوں کو سلام کرتے ہوئے اُن کی خیریت دریافت کی اور کہا کہ ’الحمداللّہ میں بالکل ٹھیک اور خیریت سے ہوں۔‘اُنہوں نے کہا کہ ’آپ سب مجھے اپنی دُعاؤں میں یاد رکھیے گا اور اللّہ آپ کا حامی و ناصر ہوں۔‘

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close