بجلی کا اتنا زیادہ بل کہ بالی ووڈ کے بڑے اداکار نے گردہ بیچنے کا اعلان کر دیا

ممبئی(پی این آئی)بجلی کا اتنا زیادہ بل کہ بالی ووڈ کے بڑے اداکار نے گردہ بیچنے کا اعلان کر دیا، بھارتی اداکار ارشد واثی نے بجلی کے بھاری بھر کم بلوں کی ادائیگی کے لیے اپنا گردہ بیچنے کا سوچ لیا ہے ۔بھارتی فلم ’ منا بھائی ایم بی بی ایس ‘ کا مشہور کردار سرکٹ ادا کرنے والے ارشد وارثی نے سماجی رابطے کی ویب

سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ کے ذریعے بتایا ہے کہ اُن کا بجلی کا بل کئی گنا زیادہ آیا ہے، ارشد وارثی نے بتایا کہ جون کا بل ادا کرنے کے لیے انہوں نے اپنے اکاؤنٹ سے ایک لاکھ 3 ہزار 5 سو 64 روپے نکالے ہیں ۔ارشد وارثی نے اپنے مداحوں سے یہ خبر شیئر کرتے ہوئے ساتھ میں التجا کی کہ ’ پلیز میری پینٹنگز خرید لیں ، مجھے اپنے بجلی کے بل ادا کرنے ہیں ۔‘انہوں نے مزید لکھا کہ وہ ’ اپنے گردے آنے والے مہینے کے بجلی کے بل کے لیے رکھ رہے ہیں ۔‘

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close