اسکینڈل کوئین اداکارہ میرا پی ٹی وی پر شو کریں گی، کس چیز کی آگہی دیں گی، انوکھی تفصیل

کراچی(پی این آئی)اسکینڈل کوئین اداکارہ میرا پی ٹی وی پر شو کریں گی، کس چیز کی آگہی دیں گی، پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ وہ سرکاری ٹی وی چینل (پی ٹی وی) پر نشر ہونے والے اپنے نئے شو کے لیے بالکل تیار ہیں۔فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ میرا نے

اپنی کچھ تصاویر پوسٹ کیں جس میں اُن کے ہمراہ اُن کے دوست بھی موجود ہیں۔تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے میرا نے عالمی وبا کورونا وائرس کے چلے جانے کے نعرے لگاتے ہوئے لکھا کہ ’گو گو گو کورونا گو گو گو، یہاں سے ابھی چلے جاؤ۔‘میرا نے اپنے نئے شو کے حوالے سے لکھا کہ ’میں اپنے پسندیدہ ٹی وی چینل پاکستان ٹیلیوژن نیٹ ورک پر اپنا شو کرنے کے لیے بالکل تیار ہوں۔‘اداکارہ نے لکھا کہ ’یہ صحت اور تعلیم پر مبنی ایک آگاہی پروگرام ہوگا جس میں آپ کو ماہرین کے تجربوں سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔‘اُنہوں نے مزید لکھا کہ ’میں فون پر سوال و جواب کے سیشن کرکے تنگ آگئی ہوں اور لوگوں کو کورونا وائرس سے متعلق سوالات کے جواب دیتے ہوئے تھک گئی ہوں۔‘

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close