نوجوان بھارتی اداکار سوشانت نے خود کشی کیوں کی؟ ممبئی پولیس نے بالی وڈ کے بڑے فلمساز کو طلب کر لیا

ممبئی(پی این آئی)نوجوان بھارتی اداکار سوشانت نے خود کشی کیوں کی؟ ممبئی پولیس نے بالی وڈ کے بڑے فلمساز کو طلب کر لیا،ممبئی پولیس کے ذرائع سے یہ خبر سامنے آئی ہے کہ بھارتی فلم ساز سنجے لیلا بھنسالی کو ممبئی پولیس نے سوشانت سنگھ خودکشی معاملے میں طلب کرلیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے

مطابق بالی ووڈ کے نوجوان اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کی خبر نے نہ صرف بالی ووڈ بلکہ پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ سوشل میڈیا کے ذریعے ہر کوئی آج بھی ان کی موت پر غم کا اظہار کررہا ہے۔ اداکار سوشانت سنگھ کی موت کے بعد سے ہی بالی ووڈ میں اور سوشل میڈیا پر ان کی موت کا ذمہ دار بالی ووڈ میں اقربا پروری کو قرار دیا جارہا ہے۔ دوسری جانب ممبئی پولیس نے بھی سوشانت کے خود کشی کی اصل وجہ جاننے کےلیے تفتیش تیز کردی ہے۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے اب تک درجنوں افراد سے اس معاملے سے متعلق پوچھ گچھ مکمل کرلی ہے جبکہ ممبئی پولیس کے ذرائع سےاب یہ خبر سامنے آئی ہے کہ بھارتی فلم ساز سنجے لیلا بھنسالی کو بھی ممبئی پولیس نے اس معاملے میں طلب کرلیا ہے۔میڈیا رپوٹس کے مطابق سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کی تفتیش کے لیے ممبئی پولیس نے سنجے لیلا بھنسالی کو پوچھ گچھ کے لیے سمن بھیجا ہے اور اُن سے اگلے ایک یا دو دن میں پوچھ گچھ ہوسکتی ہے۔اس کے علاوہ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ یش راج فلمز کے کاسٹنگ ڈائریکٹر شانو شرما کو بھی دوسری مرتبہ پوچھ گچھ کے لیے بلایا جاسکتا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close