بھارت کی 16سالہ ٹک ٹاک اسٹار سیا ککڑ نےخودکشی کرلی، مینیجر نے تصدیق کر دی

نئی دہلی(پی این آئی)بھارت کی 16سالہ ٹک ٹاک اسٹار سیا ککڑ نےخودکشی کرلی، مینیجر نے تصدیق کر دی، بھارتی میڈیا کے مطابق 16سالہ نوجوان سیا ککڑ کی موت کی تصدیق اُن کے ذاتی منیجر ارجن سارن نے کی، اُنہوں نے بتایا کہ سیا ککڑ نے ذاتی مسائل کی وجہ سے خودکشی کی۔اُن کا کہنا تھا کہ سیا ککڑ نے گزشتہ روز

یعنی 25 جون کو خودکشی کرکے اپنی جان لی۔ اُنہوں نے بتایا کہ جب وہ کام کے سلسلے میں گزشتہ روز سیا ککڑ سے ملے تھے تو وہ بالکل ٹھیک تھیں، نارمل لگ رہی تھیں جیسے ہمیشہ ہوتی ہیں۔سیا ککڑ کے منیجر نے بتایا کہ ہم نے کچھ نئے پروجیکٹس کے حوالے سے بات کی لیکن اُس کے بعد اچانک اُن کی موت کی خبر سُن کر حیران ہوں۔اُنہوں نے کہا کہ سیا ککڑ ایک باصلاحیت نوجوان ٹک ٹاک اسٹار تھیں اور یہی وجہ تھی کہ میں نے اور میری کمپنی نے اُنہیں باقاعدہ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق سیا ککڑ نئی دلی کے علاقے پریت وہار میں رہائش پذیر تھی، اُن کی خودکشی کے واقعے کے بعد سیا ککڑ کے اہل خانہ نے بتایا کہ وہ کچھ دن سے شدید ڈپریشن کا شکار تھیں اور جب اہل خانہ نے اُن سے ڈپریشن کی وجہ پوچھنے کی کوشش کی تو اُنہوں نے بتانے سے انکار کردیا تھا۔سیا ککڑ ناصرف ایک ٹک ٹاک اسٹار تھیں بلکہ وہ ڈانسر اور آرٹسٹ بھی تھیں، وہ سوشل میڈیا کے تمام پلیٹ فارمز پر سرگرم رہتی تھیں جیسے ٹک ٹاک، انسٹاگرام، اسنیپ چیٹ اور یوٹیوب وغیرہ، وہ اپنےڈانس کی ویڈیوز کی وجہ سے کافی مشہور تھیں اوریہی وجہ تھی کہ صرف 16 سال کی عمر میں اُنہوںنے بہت سی کامیابیاں بھی اپنے نام کیں۔بھارتی ٹک ٹاک اسٹار کے انسٹاگرام پر ایک لاکھ سے زائد فالوورزہیں جبکہ ٹک ٹاک پر اُن کے فالوورز کی تعداد 11لاکھ سے زائد ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close