سیاست میں انٹری،وینا ملک نے اپنے والد کی دیرینہ خواہش پوری کرنے کا فیصلہ کر لیا

کراچی (پی این آئی) پاکستانی اداکارہ اور ٹی وی میزبان وینا ملک نے سوشل میڈیا سے دوری اختیار کرلی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹ پر سیاسی بحث و مباحثے میں کھل کر اظہار خیال کرکے اپنا موقف پیش کرنے والی وینا ملک نے غیر معینہ مدت کیلئے سوشل میڈیا کو خیرباد کہہ دیا۔سوشل میڈیا سے دوری اختیار

کرنے کی اطلاع اداکارہ نے اپنے ایک ٹوئٹ کے ذریعے دی۔اپنے مختصر سوشل میڈیا پیغام میں وینا ملک نے لکھا کہ ’میں غیر معینہ مدت کیلئے سوشل میڈیا چھوڑ رہی ہوں، اللہ حافظ۔اداکارہ کی جانب سے سوشل میڈیا چھوڑنے کے حوالے سے مزید کوئی وضاحت نہیں دی گئی اور نہ ہی سوشل میڈیا سے دوری اختیار کرنے کی وجہ سامنے آسکی ہے۔واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر ملکی مسائل سمیت عالمی مسائل پر بیباک پیغامات شئیر کرنے والی وینا ملک سیاست کے میدان میں بھی قسمت آزمانے کی خواہش مند ہیں۔وینا کا اس متعلق کہنا تھا کہ والد انہیں سیاستدان بنانا چاہتے تھے اب وہ سیاست میں حصہ لیکر اپنے والد کا خواب پورا کریں گی۔وینا ملک کا کہنا تھا کہ سیاست ان کے لیے نیا میدان ہے اور جب وہ اس میں ماہر ہوجائیں گی تو پھر عملی طور پر اس میں قدم رکھیں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close