پشاور کا سینما تصویر محل جلد ماضی کی داستاں بننے والا ہے

پشاور (پی این آئی) پشاور شہر کا ایک اورتاریخی سینما تصویر محل بھی لگتا ہے کہ جلد منہدم ہونے والا ہے گزشتہ روز سینما ہال میں پڑا تمام سامان باہر نکالا گیا اور اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ جلد ہی اسے منہدم کرکے شاپنگ پلازہ بنایا جائے گا۔ تصویر محل پشاور کا تاریخی سینما ہے جس کا ابتدائی نام دلشاد ٹاکیز تھا جوسیٹھ

غلام رسول کھوجہ سوداگر چرم نے بنوایا، پھر یہ سینما آغا جی اے گل نے لیز پر حاصل کیا اور تقسیم پاک و ہند تک ان کے پاس رہا۔ قیام پاکستان کے بعد جب آغا جی اے گل لاہور منتقل ہو ئے تو انہوں نے یہ سینما صابری ہو ٹل کے مالک حاجی فیروز صابری کی تحویل میں دے دیا جنہوں اس کا نام دلشاد ٹاکیز سے تبدیل کر کے تصویر محل رکھ دیا۔ کورونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے دیگر شعبوں کی طرح سینما انڈسٹری کو تاحال نہیں کھولا گیا اور شہر کے تمام سینما ہالزہ گزشتہ تین ماہ سے بند پڑے ہیں لیکن گزشتہ د۔نوں تصویر محل کے ہال سے تمام سیٹس ہٹا دی گئی اور یہ اندازہ لگایا جارہا ہے کہ اسے بھی پشاور کے دیگر تاریخی سینما ہالز کی طرح مسمار کرکے کمرشل پلازہ میں تبدیل کر دیا جائے گا۔ تصویر محل سینما کی بندش کی صورت میں پشاور میں صرف سات سینما رہ جائیں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close