80 کی دہائی کو مقبول پاکستانی ڈرامہ دھوپ کنارے عربی ڈبنگ کے ساتھ سعودی ٹیلی وژن پر دکھایا جائے گا

اسلام آباد(پی این آئی)80 کی دہائی کو مقبول پاکستانی ڈرامہ دھوپ کنارے عربی ڈبنگ کے ساتھ سعودی ٹیلی وژن پر دکھایا جائے گا۔پاکستان ٹیلی ویژن کے کلاسیک ڈرامے دھوپ کنارے کو بہت جلد سعودی عرب میں نشر کیا جائے گا۔1987 کے اس ڈرامے میں راحت کاظمی اور مرینہ خان نے مرکزی کردار ادا کیے تھے اور

اس کو اب بھی لوگ بھول نہیں سکے ہیں۔پی ٹی وی کی انٹرنیشنل ریلیشنز کی ڈائریکٹر شازیہ سکندر نے بتایا کہ پہلی بار پاکستان ٹیلی ویژن کی جانب سے عربی زبان میں ڈرامے کو ڈب کرکے سعودی ناظرین کے لیے نشر کیا جائے گا۔انہوں نے کہا ‘وزارت اطلاعات نے اس ڈرامے کو سعودی عرب وزارت خارہ کے ذریعے بھجوائے گی، ہم نے سعودی عرب کے مختلف میڈیا ہاؤسز سے بھی رابطے کیے ہیں تاکہ جان سکیں کہ کیا وہ ڈراموں کے تبادلے یا ڈب مواد کو خریدنے میں دلچسپی رکھتے ہیں یا نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close