شوبز میں تنازعات پیدا کرنے والی وینا ملک نے سوشل میڈیا کی زندگی کو خیر باد کہہ دیا، آخری پیغام کیا چھوڑا؟

کراچی(پی این آئی)شوبز میں تنازعات پیدا کرنے والی وینا ملک نے سوشل میڈیا کی زندگی کو خیر باد کہہ دیا، آخری پیغام کیا چھوڑا؟ پاکستانی اداکارہ اور ٹی وی میزبان وینا ملک نے سوشل میڈیا سے دوری اختیار کرلی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹ پر سیاسی بحث و مباحثے میں کُھل کر اظہار خیال کرکے اپنا موقف

پیش کرنے والی وینا ملک نے غیر معینہ مدت کیلئے سوشل میڈیا کو خیرباد کہہ دیا۔سوشل میڈیا سے دوری اختیار کرنے کی اطلاع اداکارہ نے اپنے ایک ٹوئٹ کے ذریعے دی۔اپنے مختصر سوشل میڈیا پیغام میں وینا ملک نے لکھا کہ ’میں غیر معینہ مدت کیلئے سوشل میڈیا چھوڑ رہی ہوں، اللّہ حافظ۔‘اداکارہ کی جانب سے سوشل میڈیا چھوڑنے کے حوالے سے مزید کوئی وضاحت نہیں دی گئی اور نہ ہی سوشل میڈیا سے دوری اختیار کرنے کی وجہ سامنے آسکی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close