سوشانت کی موت خود کشی نہیں قتل ہے، کنگنا رناوت کا دعویٰ، دلائل بھی دے دیئے

ممبئی(پی این آئی)سوشانت کی موت خود کشی نہیں قتل ہے، کنگنا رناوت کا دعویٰ، دلائل بھی دے دیئے، اداکارہ کنگنا رناوت نے دو روز قبل خوکشی کرنے والے اداکار سوشانت کی موت کو قتل قرار دیدیا ہے۔اداکارہ کنگنا رناوت نے ٹویٹر پر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ مجھ پر چھ کیسز کیوں ڈالے گئے اور مجھے

جیل میں ڈالنے کی کوشش کیوں کی گئی، یہ چمچے جرنلسٹ جو کہ سوشانت جیسے لوگوں پر بلائنڈ آئٹمز لکھتے ہیں کہ وہ کمزور اعصاب کا ہے نشہ کرتا ہے۔اداکارہ کا کہناتھا کہ لوگ مجھے میسج کرتے ہیں کہ تمہارا بہت مشکل وقت ہے تو کوئی ایسا ویسا قدم نہ اٹھا لینا، یہ لوگ مجھے ایسا کیوں کہتے ہیں ، کیوں میرے دماغ میں ڈالنا چاہتے ہیں کہ آپ خود کشی کر لیں، یہ خود کشی نہیں تھی بلکہ یہ ایک منصوبے کے تحت کیا جانے والا قتل تھا ۔انہوں نے کہا کہ سوشانت کی غلطی یہی تھی کہ وہ ان لوگوں کی بات مان گیا،ان لوگوں نے کہا تم ناکارہ ہو اور وہ مان گیا،اس نے یہ یاد نہیں رکھا کہ اس کی ماں نے اس سے کیا کہا تھا، ان لوگوں نے کہا تمہارا کچھ نہیں ہوگا اور وہ مان گیا، وہ چاہتے ہیں کہ ہم اتحاذ لکھیں کہ سوشانت کمزور دماغ کا تھا وہ نہیں بتائیں گے کہ سچائی کیا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close