ماہرہ خان اور سلیم کی محبت کا راز فاش ہو گیا، کسی نیکی کے بدلے اللہ نے مجھے سلیم دیا ہے، ماہرہ خان کا اعتراف

کراچی(پی این آئی):ماہرہ خان اور سلیم کی محبت کا راز فاش ہو گیا، کسی نیکی کے بدلے اللہ نے مجھے سلیم دیا ہے، ماہرہ خان کا اعتراف، عالمی شہرت یافتہ پاکستانی سپر اسٹار ماہرہ خان نے اپنی زندگی میں کسی شخص کے ہونے اور اس سے محبت ہونے کا اعتراف کرلیا۔حال ہی میں ماہرہ خان نے ڈیزائنر حسن شہریار

یاسین (ایچ ایس وائے) سے انسٹاگرام پرلائیو سیشن کے دوران اس بات کا اعتراف کیا کہ ان کی زندگی میں کوئی ہے جس سے وہ محبت کرتی ہیں۔دوران انٹرویو حسن شہریار نے ماہرہ سے پوچھا آپ کو محبت ہوگئی ہے اور سلیم ان کا نام ہے۔ حسن شہریار کے نام لینے پر ماہرہ خان چونک گئیں اور اسی وقت حسن کو بھی احساس ہوا کہ انہوں نے ماہرہ سے پوچھے بغیر نام لے لیا اور انہوں نے کہا کیا نام نہیں لے سکتے تھے۔حسن شہریار نے اسی موضوع کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا جب آپ انہیں دیکھتی ہیں اور ان کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر دیکھتی ہیں تو آپ کے دل و دماغ میں سب سے پہلے کیا خیال آتا ہے۔ جس کے جواب میں ماہرہ خان نے اپنے سپر ہٹ ڈرامے’’ہمسفر‘‘کا ایک ڈائیلاگ بولا جو ڈرامے کے ہیرو اشعر نے اپنی بیوی خرد کو کہا تھا ’’پتہ نہیں تم مجھے کس نیکی کے بدلے میں ملی ہو‘‘۔ماہرہ نے کہا میرے خیالا ت بھی سلیم کے بارے میں کچھ ایسے ہی ہیں مجھے نہیں معلوم میں نے زندگی میں ایسا کیا اچھا کیا ہے کہ کسی ایک نیکی کے بدلے میں اللہ میاں نے مجھے سلیم دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close