ادکارہ، ٹی وی میزبان عائشہ ثناء نے 20 لاکھ ادھار لیے، واپسی کے لیے چیک دیا، باؤنس ہو گیا، مقدمہ درج، عائشہ ثناء غائب

لاہور(پی این آئی)ادکارہ، ٹی وی میزبان عائشہ ثناء نے 20 لاکھ ادھار لیے، واپسی کے لیے چیک دیا، باؤنس ہو گیا، مقدمہ درج، عائشہ ثناء غائب۔لاہور میں ادکارہ اور کمپیئر عائشہ ثناء کےخلاف بوگس چیک دینے کا مقدمہ درج ہو گیا لیکن 15 دن گزرنے کے بعد بھی گرفتار نہ کیا جاسکا۔تھانہ ڈیفنس بی میں میاں محمد علی

معین نے27 مئی کو ادکارہ اور کمپیئر عائشہ ثناء کےخلاف مقدمہ درج کرایا تھا کہ جس میں الزام عائد کیا گیا کہ اداکارہ نے ان سے 20 لاکھ روپے ادھار لیے تھے۔مقدمے میں بتایا گیا ہےکہ اداکارہ عائشہ نے انہیں 20 لاکھ مالیت کا چیک دیا جو باؤنس ہوگیا تھا۔انچارج انویسٹی گیشن کے مطابق مقدمہ 15 روز قبل درج ہوا، اُسی دن سے ملزمہ روپوش ہے، ملزمہ شامل تفتیش ہوئی ہے اورنہ ہی اس نےضمانت کروائی ہے۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close