خواہش ہے اور خدا سے دعا بھی کرتا ہوں کہ ایک دن میں خانہ کعبہ میں اذان دوں، گلوگار عاطف اسلم نے بڑی خواہش کا اظہار کر دیا

کراچی(پی این آئی)خواہش ہے اور خدا سے دعا بھی کرتا ہوں کہ ایک دن میں خانہ کعبہ میں اذان دوں، گلوگار عاطف اسلم نے بڑی خواہش کا اظہار کر دیا۔گلوکار عاطف اسلم کا کہنا ہے کہ ان کی خواہش ہے اور وہ خدا سے دعا کرتے ہیں کہ ایک دن وہ خانہ کعبہ میں اذان دیں۔گلوکار عاطف اسلم نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے

اینکر حامد میر کے شو میں شرکت کی جس میں انہوں نے گلوکاری چھوڑنے اور دین کے حوالے سے کئی باتیں شیئر کیں۔دوران انٹرویو حامد میر نے عاطف اسلم سے نعتیں پڑھنے،قوالیاں گانے اور اذان دینے کے بارے میں سوال پوچھا تو عاطف نے کہا مجھے معلوم ہے آپ کس طرف جارہے ہیں۔ مجھے ایسا لگتا ہے کہ اگر میں دنیا کو ساتھ رکھ رہاہوں تو ساتھ دین کو رکھنے کی بھی کوشش کرتا ہوں کیونکہ ہم انسان ہیں اور انسانوں سے غلطیاں ہوتی ہیں۔عاطف اسلم نے گلوکاری اورمیوزک چھوڑنے کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میں میوزک نہیں چھوڑ رہا اور نہ چھوڑوں گا، فی الحال میرے دماغ ابھی میوزک چھوڑنے کا کوئی سلسلہ نہیں ہے۔اینکر حامد میرے نے عاطف اسلم سے کہا آپ اپنی کوئی ایسی دعا ہمارے ساتھ شیئر کرنا چاہیں گے جس میں آپ نگاہ کرم کی درخواست کررہے ہیں۔ حامد میر کی اس بات پر عاطف اسلم نے کہا میری ایک دعا ضرور ہوتی ہے ، وہ یہ ہوتی ہے کہ کسی طریقے سے چاہے مجھے کسی سے درخواست کرنی پڑے میں اس انسان کے لیے ساری زندگی کام کرنے کے لیے تیار ہوجاؤں گا، اگر وہ میری سفارش کردے اس چیز کے لیے کہ میں خانہ کعبہ میں کسی طریقے سے اذان دے سکوں۔عاطف اسلم کے انٹرویو کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے اور لوگ ان کی اس خوبصورت دعا کے لیے خدا سے ان کے حق میں دعا کررہے ہیں کہ ان کا یہ خواب اور خواہش ضرور پوری ہو اور وہ ایک دن خانہ کعبہ میں اذان دے سکیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close