ڈرامہ گیسٹ ہاؤس میں ویٹر کا یادگار کردار، معروف ٹی وی اداکار طارق ملک کورونا کے ہاتھوں جاں بحق

راولپنڈی(پی این آئی)ڈرامہ گیسٹ ہاؤس میں ویٹر کا یادگار کردار، معروف ٹی وی اداکار طارق ملک کورونا کے ہاتھوں جاں بحق، معروف اداکار طارق ملک کورونا وائرس میں مبتلا ہوکر انتقال کر گئے۔خاندانی ذرائع کے مطابق طارق ملک کا ایک ہفتہ قبل کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ذرائع نے بتایا کہ کورونا وائرس کا

ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد طارق ملک اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں جمعرات کے روز وہ حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے۔ واضح رہے کہ اداکار طارق ملک نے مشہور ڈرامہ سیریل گیسٹ ہاؤس میاں مراد ویٹر کا کردار ادا کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close