قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی اور سابق کوچ مشتاق احمد کا بیٹا بزل مشتاق گلوکار بن گیا، گانا ریلیز کر دیا

کراچی(پی این آئی) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی اور سابق کوچ مشتاق احمد کا بیٹا بزل مشتاق گلوکار بن گیا، گانا ریلیز کر دیا،سابق کرکٹر اور کوچ مشتاق احمد کے بیٹے بزل مشتاق نے اپنا گانا بھی ریلیز کردیا۔سابق ٹیسٹ کرکٹر مشتاق احمد کے بیٹے بزل مشتاق شوبز انڈسٹری میں نام کمانے کے خواہشمند ہیں اس حوالے سے

مشتا ق احمد کا کہنا ہے کہ بزل نے انگلینڈ سے آرکیٹیکٹ میں تعلیم حاصل کررکھی ہے، میوزک سے اسے کافی لگاو ہے، وہ اداکاری بھی کرنا چاہتا ہے، یہ دونوں میرے بیٹے کے شوق ہیں اور میں اس میں رکاوٹ نہیں بنناچاہتا۔قومی ٹیم کے سابق کوچ کا کہنا تھا کہ ہرفیلڈ میں اچھے برے لوگ ہوتے ہیں، میرا بیٹے نے جس فیلڈ کا انتخاب کیاہے، اس میں بھی بہت اچحے لوگ ہیں، جہاں میری ضرورت ہوگی، میں اسے سپورٹ کروں گا۔اس کو سمجھا دیا ہے کہ کوئی ایسا کام نہ کرنا جس سے خاندان کی عزت پر حرف آئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close