ترک ڈرامہ ارتغرل غازی کی “حلیمہ سلطان نے پاکستانی مداحوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

انقرہ (پی این آئی) ترک ڈرامہ ارتغرل غازی کی “حلیمہ سلطان نے پاکستانی مداحوں کو بڑی خوشخبری سنا دی…. ترک ڈرامہ ارتغرل غازی کی “حلیمہ سلطان” کا جلد پاکستان آنے کا اعلان، انسٹاگرام پر جاری کیے گئے پیغام میں اداکارہ ایسرا بلجک نے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ جلد ہی پاکستان آئیں گی۔ تفصیلات کے مطابق

کچھ ہی عرصہ میں پاکستانیوں کی سب سے پسندیدہ اداکارہ بن جانے والے ترک اداکارہ ایسرا بلجک کی جانب سے اپنے پاکستانی مداحوں اور کرونا وائرس کیخلاف جنگ لڑ رہے فرنٹ لائن کارکنوں کیلئے خصوصی پیغام جاری کیا گیا ہے۔ترک اداکارہ نے ویڈیو پیغام میں اپنے خیالات کا اظہار کرنے کے علاوہ کہا کہ انہیں امید ہے کہ وہ جلد پاکستان کا دورہ کریں گی۔ جبکہ اس سے قبل ارتغرل غازی کا کردار ادا کرنے والے ترک اداکار بھی پاکستان کا جلد دورہ کرنے کا اعلان کر چکے ہیں۔انسٹاگرام پر جاری کیے گئے پیغام میں اداکارہ ایسرا بلجک نے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ جلد ہی پاکستان آئیں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close