ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی علیحدگی کروانے کی کوششیں، طلاق کا مطالبہ کر دیا گیا

لاہور (پی این آئی ) ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی علیحدگی کروانے کی کوششیں، طلاق کا مطالبہ کر دیا گیا…بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی انوشکا شرما کو طلاق دے دیں ، بی جے پی رہنما نے انوکھی خواہش کا اظہار رکر دیا۔ تفصیلات کے مطابق بطور اداکارہ اور پروڈیوسر انوشکا شرما نے ہمیشہ تخلیقی طور پر غیر

روایتی فلموں کا انتخاب کیا ، جس کی تازہ ترین مثال پاٹل لوک ہے۔ جیتاپ اہلاوت اور نیرج کبی کی پسندیدہ شاندار پرفارمنس کی وجہ سے پاٹل لوک ایک بڑی کامیابی ویب سیریز ثابت ہوئی ہے۔لیکن ویب شو کے خلاف کچھ رد عمل بھی سامنے آیا ہے ۔ بی جے پی کے ممبر اسمبلی ننداشکور کی تصویر کو پاٹل لوک میں استعمال کیا گیا ہے جس کے پاس گائے کا گوشت بھی رکھا گیا ہے ، بی جے پی رہنما نے بغیر اجازت کے تصویر استعمال کرنے پر بولی ووڈ کی اداکارہ کیخلاف مقدمہ درج کرادیا ہے۔۔ نندکشور نے بتایا کہ ملک سے بڑا کوئی نہیں ہے۔ بی جے پی کے ایم ایل اے نے مزید کہا کہ ویرات کوہلی کو برداشت نہیں کرنا چاہئے اور انوشکا کو جلد سے جلد طلاق دے دینی چاہیے ۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہندوستانی کپتان کا یہ قدم سب کو ایک مضبوط پیغام بھیجے گا۔ “ویرات کوہلی دیش بھک ہے۔ دیش کے لیئے کھیلتے ہیں۔ انوشکا کو طلاق دی دینی چاہے (ویرات کوہلی محب وطن ہیں اور انہوں نے ہندوستان کی نمائندگی کی ہے۔ انہیں انوشکا سے طلاق دینی چاہئے) ، ” ، بی جے پی رہنمانندکشور نے موقف اختیار کیا ہے کہ ہمارے جن بزرگوں نے ایشیاء پر راج کیا ہے اس فلم میں ان کے حوالے سے غلط تاثر دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں قتل سمیت دیگر جرائم کرتے ویب سیریزمیں سی بی آئی کے لوگوں کو جھوٹا دیکھا گیا ہے ، ایک سین میں دیکھا گیا ہے کہ سی بی آئی اپنے لوگوں کو مار کر پاکستان پر ڈال دیتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close