اداکارہ، ماڈل عظمیٰ خان پر تشدد کا مقدمہ 3 خواتین سمیت 15 نا معلوم افراد کے خلاف درج کر لیا گیا

لاہور(پی این آئی)اداکارہ، ماڈل عظمیٰ خان پر تشدد کا مقدمہ 3 خواتین سمیت 15 نا معلوم افراد کے خلاف درج کر لیا گیا،لاہور ڈیفنس میں ماڈل عظمیٰ خان پر تشدد کا مقدمہ 3 خواتین سمیت 15 نا معلوم افراد کے خلاف درج کر لیا گیا ہے، مقدمہ عظمیٰ خان کی رپورٹ پر درج کیا گیا۔ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید کا کہنا

ہے کہ واقعہ کا مقدمہ درج ہو گیا ہے، تفتیش میرٹ پر ہو گی۔ایف آئی آر کے مطابق ماڈل عظمیٰ خان نے پولیس کو بتایا کہ وہ 2 بہنیں اعتکاف سے اٹھی تھیں، حملہ آور گھر کا دروازہ توڑ کر داخل ہوئے، حملہ آور خاتون نے ان کی بہن کو سر پر بوتل مارکر زخمی کیا۔رپورٹ میں عظمیٰ خان نے مزید کہا کہ حملہ آور خواتین اور ان کے گارڈز نے گھر میں توڑ پھوڑ کی اور انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔ حملہ آور 2 موبائل فون، سونے کی انگوٹھیاں اور 50 لاکھ مالیت کا سامان بھی لے گئے۔مقدمے میں زبردستی گھر میں گھسنے، جان سے مارنے کی دھمکیوں، توڑ پھوڑ اور گہرے زخموں کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close