قوال امجد صابری کی والدہ، غلام فرید صابری کی اہلیہ انتقال کر گئیں

کراچی(پی این آئی): قوال امجد صابری کی والدہ، غلام فرید صابری کی اہلیہ انتقال کر گئیں،معروف قوال امجد صابری شہید کی والدہ اور بین الاقوامی شہرت یافتہ قوال غلام فرید صابری (مرحوم) کی اہلیہ اصغری بیگم قضائے الٰہی سے کراچی میں انتقال کر گئیں۔امجد صابری شہید کے بھائی طلحہٰ صابری نے بتایا ہے کہ ان کی

والدہ کافی عرصے سے بیمار تھیں۔انہوں نے بتایا کہ والدہ کی تدفین ان کے بیٹے ثروت صابری اور بیٹی کی بیرونِ ملک سے واپسی کے بعد ہوگی۔واضح رہے کہ امجد صابری کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں 22 جون 2016ء کو مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہو گئے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close