کینسر میں مبتلا 26 سالہ بھارتی اداکار موہت باگھل زندگی کی بازی ہار گئے

بھارت (پی این آئی):کینسر میں مبتلا 26 سالہ بھارتی اداکار موہت باگھل زندگی کی بازی ہار گئے، بالی وڈ کے نوجوان اداکار موہت باگھل موذی مرض کینسر کے خلاف جنگ ہار گئے اور 26 سال کی عمر میں دنیائے فانی سے کوچ کر گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کی فلم ‘ریڈی’ میں امر چوہدری کا کردار نبھانے والے

نوجوان اداکار کی موت کی تصدیق بھارتی ہدایت کار راج شاندلا نے کی۔26 سالہ نوجوان اداکار موہت باگھل کے انتقال کی خبر سامنے آتے ہی بالی وڈ کے فن کاروں کی جانب سے تعزیتی پیغامات آنا شروع ہوگئے۔بالی وڈ اداکار سدھارتھ ملہوترا نے موہت باگھل کی موت کی خبر سنتے ہی ایک ٹوئٹ کی اور کہا کہ وہ یہ خبر سن کے بے حد افسردہ ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ موہت ناصرف ایک باصلاحیت اداکار تھے بلکہ بہترین شخصیت کے مالک بھی تھے۔دوسری جانب اداکارہ پرینیتی چوپڑا کی جانب سے بھی ایک ٹوئٹ کی گئی جس میں انہوں نے کہا کہ موہت کے ساتھ کام کرنا بے حد اچھا تھا جب کہ وہ ایک مثبت سوچ رکھنے والے اور خوش مزاج انسان تھے۔واضح رہے کہ نوجوان اداکار موہت باگھل 1993 میں میں پیدا ہوئے تھے اور انہیں بچپن سے ہی اداکاری کا شوق تھا جب کہ انہوں نے کامیڈی شو ‘چھوٹے میاں’ سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا۔موہت باگھل نے فلم ‘ریڈی’، ‘اکیس توپوں کی سلامی’، اور ‘گلی گلی چور ‘ فلم میں بھی اداکاری کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close