کراچی(پی این آئی)باہمت خاتون، ادکارہ، میزبان، نادیہ جمیل کے کینسر کا علاج جاری، کیمو تھیراپی کا دوسرا مرحلہ،پاکستان کی معروف اداکارہ و سماجی کارکن نادیہ جمیل کا بریسٹ کینسر کی کیمو تھراپی کا دوسرا مرحلہ مکمل ہو گیا۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں انہوں نے لکھا کہ السلام علیکم، میری پیاری
ٹوئٹر فیملی یہ عمر گزر رہی ہے۔معروف اداکارہ نے یہ بھی لکھا کہ کیمو تھراپی کے دوسرے مرحلے میں بال چلے گئے، جسم بہت کمزور ہے لیکن میری روح روز بروز مضبوط ہوتی جارہی ہے۔انہوں نے مزید لکھا کہ ایک تکلیف دہ اور بااختیار بنانے والے سفر سے گزر رہی ہوں۔ اللہ نے ہر دن مجھے محبت، شکر گزاری اور بقا سے نوازا ہے۔واضح رہے کہ نادیہ جمیل نے 3 اپریل کو اپنے ایک ٹوئٹ کے ذریعے اپنے مداحوں کا اِس بات سے آگاہ کیا تھا کہ اُن کو بریسٹ کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں