مارننگ شو کی میزبان ندا یاسر ان کے شوہر یاسر نواز اور اداکارہ علیزے شاہ کورونا کا شکار

کراچی(پی این آئی)مارننگ شو کی میزبان ندا یاسر ان کے شوہر یاسر نواز اور اداکارہ علیزے شاہ کورونا کا شکار۔مارننگ شو کی میزبان ندا یاسر ان کے شوہر یاسر نواز اور اداکارہ علیزے شاہ مبینہ طور پر کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔ ندایاسر، یاسر نواز، علیزے شاہ اور ان کے دوست نعمان سمیع میں کوروناوائرس کی

تصدیق ہوئی ہے۔ میڈیا میں قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ ندا کے مارننگ شو کے سیٹ پر موجود عملے کے اراکین میں بھی کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جب کہ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ ملک میں پھیلی کورونا وبا اور لاک ڈاؤن کے باوجود مارننگ شو کی شوٹنگ جاری تھی۔ مارننگ شو کی میزبان اپنے شوہر اور شو کی پوری ٹیم کے ساتھ کورونا وائرس کی شکار ہوگئیں سب کے لیے دعا گو۔علیزے شاہ اور یاسر نواز کے ڈرامے ’’میرا دل میرا دشمن‘‘ کی کاسٹ چند روز قبل ندا یاسر کے شو میں بطور مہمان شریک ہوئی تھی۔ندا یاسر، یاسر نواز اور علیزے شاہ کی جانب سے فی الحال اس بات کی تصدیق نہیں کی گئی ہے کہ یہ تمام افراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں یا نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close