عید پر سینما گھر بند، ملکان پریشان، نئی فلمیں ، دی لیجنڈ آف مولا جٹ اور ٹچ بٹن، ریلیز نہ ہو سکیں

لاہور(پی این آئی):عید پر سینما گھر بند، ملکان پریشان، نئی فلمیں ، دی لیجنڈ آف مولا جٹ اور ٹچ بٹن، ریلیز نہ ہو سکیں،عیدالفطر پر حکومت کا سینما گھر بند رکھنے کا فیصلہ۔سینما مالکان پریشان ، فلموں کی ریلیز ملتوی کر دی کورونا وائرس نے جہاں پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے وہیں انٹرٹینمینٹ انڈسٹری بری طرح

متاثر ہورہی ہے لاک ڈاون میں نرمی کے بعد بھی سینما گھر نہ کھل سکے عید الفطر پر ریلیز ہونے والی پاکستان کی تاریخ کی سب سے مہنگی فلم “دی لیجینڈ آف مولا جٹ” کا انتظار اور طویل ہوگیا۔۔۔جبکہ رومانس اور کامیڈی سے بھرپور فلم ” ٹچ بٹن کی ریلیز بھی روک دی گئی مولا جٹ کی پروڈیوسر عمارا حکمت کے مطابق فلم کو سینما گھروں میی ریلیز کیا جائے گا کسی بھی ویب سائٹ پر فلم کو ریلیز کرنے کا کوئی ارادہ نہیں شوبز حلقوں کا کہنا ہے کہ سینما انڈسٹری کروونا وبا کی وجہ کروڑوں روپے کا نقصان کرچکی ہے حکومت انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے وابستہ افراد کو مزید نقصانات سے بچانے کے لئے ریلیف فنڈ فراہم کرے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close