سرکاری ٹی وی عام آدمی کے بل میں ماہانہ 35 روپے کی وصولی بند کرے، ممتاز اداکار، ٹی وی میزبان واسع چوہدری کا مطالبہ

کراچی(پی این آئی)سرکاری ٹی وی عام آدمی کے بل میں ماہانہ 35 روپے کی وصولی بند کرے، ممتاز اداکار، ٹی وی میزبان واسع چوہدری کا مطالبہ۔پاکستان شوبزانڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان واسع چوہدری کا کہنا ہے کہ اب ہر پاکستانی کے بجلی کے بل سے ماہانہ 35 روپے وصول کرنا بند کیا جائے۔واسع چوہدری نے

تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کے پاکستانی سرکاری ٹی وی پر نشر کیے جانے پراِظہار خیال کرتے ہوئے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنا پیغام جاری کیا۔ٹوئٹر پر جاری کردہ پیغام میں واسع چوہدری نے سرکاری ٹی وی پر اُردو زبان میں ’ارطغرل غازی‘ نشر کرنےکے حوالے سے کہا کہ ’مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہے کہ ہمارے سرکاری ٹی وی چینل پر بین الاقوامی مواد یعنی تُرکش سریزنشر کی جا رہی ہے اور پھر اُس سے ہمارا سرکاری ٹی وی چینل لاکھوں یا اربوں روپے کمائے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا۔‘اداکار و میزبان نے سوالیہ اندازمیں کہا کہ ’کیا اب سرکاری ٹی وی ہر پاکستانی کے بجلی کے بل سے ماہانہ 35 روپے وصول کرنا بند کردے گا؟‘اُن کا مزید کہنا تھا کہ ’خدا جانے یہ کب بند ہوگا لیکن میرا یہ سوال ایک ترکش دوست سے ہے۔‘واسع چوہدری کے اِس تنقید بھرے ٹوئٹ پر ٹوئٹر صارفین نے اپنے جوابات کے ذریعے شدید غصے کا اظہار کیا۔،۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close