لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے معروف اداکار صغیر الہٰی کھچی کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے

کراچی(پی این آئی)لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے معروف اداکار صغیر الہٰی کھچی کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے۔سندھ کے شہر لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے معروف اداکار صغیر الہٰی کھچی کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے۔صغیرالہٰی کو کورونا وائرس کی وجہ سے طبیعت بگڑنے پر گزشتہ دنوں وینٹی لیٹر

پر منتقل کیا گیا جہاں ان کا انتقال ہو گیا۔صغیر الہٰی کی کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کے لیےطے کردہ ضابطہ کار کے تحت تدفین بھی کر دی گئی ہے۔لاڑکانہ شہر میں صغیر الہٰی سمیت کھچی برادری کے اب تک 11 افراد کورونا وائرس کی وجہ سے انتقال کر چکے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close