ہمارے پائلٹ ابھی نندن کی طرح درخت تباہ نہیں کرتے، فخر عالم نے پاک فضائیہ پر بھارتی شہری کی تنقید کا کرارا جواب دے دیا

کراچی(پی این آئی)ہمارے پائلٹ ابھی نندن کی طرح درخت تباہ نہیں کرتے، فخر عالم نے پاک فضائیہ پر بھارتی شہری کی تنقید کا کرارا جواب دے دیا۔پاکستان ٹی وی انڈسٹری کے معروف میزبان و گلوکار فخر عالم نے اپنے حالیہ سوشل میڈیا پیغام میں پاک فضائیہ پر تنقید کرنے والے بھارتی صارف کی کلاس لے لی۔سماجی

رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فخر عالم نے ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے چھوٹے جہازوں کی مدد سے فصلوں پر اسپرے کیے جانے کی ایک ویڈیو شیئر کی۔ویڈیو پر بھارتی صارف نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے پاک فضائیہ کی خدمات کیوں نہیں لے رہے، اُن کے پاس ایف 16 جیسی بہتر مشینیں موجود ہیں۔صارف نے مذاق اُڑاتے ہوئے ساتھ ہی قہقہے مارنے والی ایموجی کا اضافہ بھی کیا۔صارف کے ٹوئٹ کے جواب میں فخر عالم نے بھی بہترین ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ بدقسمتی سے ہمارے پاس ابھی نندن جیسے پائلٹس نہیں ہیں جو درخت تباہ کرنے میں ماہر ہوں۔فخر عالم نے یہ بھی لکھا کہ آپ اپنے پائلٹس سے پوچھ لیں کہ کیا وہ ٹڈیوں پر حملہ آور ہوسکتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close