معروف پاپ سنگرز نازیہ حسن، زوہیب کے والد کا انتقال، جب تک دوبارہ ملتے نہیں، تب تک الوداع، زوہیب حسن کا والد کے نام پیغام

لندن (پی این آئی)معروف پاپ سنگرز نازیہ حسن، زوہیب کے والد کا انتقال، جب تک دوبارہ ملتے نہیں، تب تک الوداع، زوہیب حسن کا والد کے نام پیغام۔لاکھوں دلوں پرراج کرنے والی پاکستان کی پہلی پاپ گلوکارہ نازیہ حسن اور گلوکار زوہیب حسن کے والد بصیر حسن انتقال کرگئے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک

پر زوہیب حسن نے اپنے والد کے ہمراہ اپنے بچپن کی ایک یادگار تصویر شیئر کی جس کے ساتھ اُنہوں نے اپنے والد کے لیے الوداعی پیغام بھی لکھا۔الوداعی پیغام میں زوہیب حسن نے اپنے والد کو ہیرو قرار دیتے ہوئے لکھا کہ ’میرے ہیرو، میرے دوست جب تک ہم دوبارہ نہیں مل جاتے تب تک کے لیے آپ کو الوداع۔‘ زوہیب حسن اِس وقت لندن میں موجود ہیں اور ابھی اُن کی جانب سے اِس بات کی کوئی تصدیق نہیں کی گئی ہے کہ وہ اپنے والد کی تدفین کے لئے پاکستان واپس آئیں گے یا نہیں۔ بصیر حسن کو کراچی میں ایک بزنس مین تھے جبکہ اُن کی بیٹی نازیہ حسن اور بیٹے زوہیب حسن کا شمار پاکستان کےمقبول ترین پاپ سنگرز میں ہوتا ہے۔3 اپریل 1965 کو کراچی میں پیدا ہونے والی نازیہ حسن عالمی شہرت اپنے نام کرکے اپنے والد سے قبل ہی 13 اگست سال 2000 کو اِس فانی دُنیا سے رخصت ہوگئی تھیں۔نازیہ حسن نے پاپ گلوکارہ کے طور پر دنیا بھر میں پاکستان کانام روشن کیا اور متعدد قومی اور بین الاقوامی ایوارڈز اپنے نام کئے۔نازیہ پاکستان کی پہلی پاپ گلوکارہ ہیں جنہوں نے فلم فیئر ایوارڈز کا اعزاز 15 سال کی عمر میں اپنے نام کیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close