معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی نے سورہ رحمان کی خوبصو رت تلاوت ریکارڈ کر کے دل جیت لیے

کراچی(پی این آئی)معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی نے سورہ رحمان کی خوبصو رت تلاوت ریکارڈ کر کے دل جیت لیے۔پاکستان میوزک انڈسٹری کی معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی نے اپنی آواز میں سورۂ رحمٰن کی خوبصورت تلاوت کی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر سورۂ رحمٰن کی اردو ترجمہ کے ساتھ

ویڈیو شیئر کرتے ہوئے حدیقہ کیانی نے لکھا کہ وہ ہمیشہ سے اس سورۃ کی تلاوت کی خواہشمند تھیں۔حدیقہ کیانی نے لکھا کہ تلاوت کی گئی سورۂ رحمٰن انہوں نے بچپن میں قاری صاحب کی سکھائی گئی قرأت سے پڑھنے کی کوشش کی ہے۔انہوں نے لکھا کہ ہمیں ہر وقت اللہ سے رابطہ رکھنے اور زندگی کے اصل مقصد کے حوالے سے سوچنے اور غور و فکر کرنے کی ضرورت ہے۔حدیقہ کیانی کا کہنا تھا کہ ہمیں ہمیشہ زندگی کے اصل مقصد سے آگاہ رہنا اور رب العزت کی دی گئی نعمتوں کا شکر ادا کرنا چاہیے۔14 منٹ اور 12 سیکنڈ پر مشتمل حدیقہ کیانی کی آواز میں سورۂ رحمٰن کی آیت نمبر ایک سے 13 تک کی ویڈیو کو صارفین کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close