عمران خان نہ نواز شریف، حریم شاہ نے اپنی پسندیدہ ترین سیاسی شخصیت کا نام ظاہر کر دیا، مداح بھی حیران

لاہور(پی این آئی) پاکستان کی سیاست میں ہلچل مچانے والی ٹک ٹاک اسٹار گرل حریم شاہ نے اپنی پسندیدہ سیاسی شخصیت کے بارے میں بتا دیا ہے۔ بات کرتے ہوئے حریم شاہ کا کہنا تھا کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری میری پسندیدہ سیاسی شخصیت ہیں۔ پاکستان کی سیاسی صورتحال پر حریم شاہ کا کہنا

تھا کہ نوازشریف سے قوم کو امیدیں ہیں انہیں واپس آنا چاہیئے، بے نظیر شہید ایک عظیم خاتون تھیں، ان کی جگہ کوئی نہیں لے سکتا۔اس کے علاوہ ٹک ٹاک اسٹار گرل کا کہنا تھا کہ حال میں ان کی اسد عمر کے علاوہ کسی سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو اپنی کارکردگی میں بہتری لانا ہو گی۔ اپنی ملاقاتوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے حریم شاہ کا کہنا تھا کہ وہ ابھی کسی سے ملاقات نہیں کر رہیں کیونکہ ہر طرف کورونا وائرس پھیلا ہوا ہے۔واضح رہے کہ رمضان المبارک کی آمد سے قبل حریم شاہ کا ایک پیغام سامنے آیاتھا جس میں انکا کہنا تھا کہ رمضان میں عمرہ ادائیگی کی اجازت نہیں ملی تورمضان ٹرانسمیشن ضرورکروں گی تا ہم انہیں ایسی ٹرانسمیشن کرتے ہوئے کہیں نہیں دیکھا گیا۔اس کے علاوہ حریم شاہ کی مقبولیت کی وجہ ان کی پاکستان کی مختلف سیاستی شخصیات کے ساتھ ویڈیوز اور تصاویر بنی تھیں جس کے بعد پاکستان کی سیاست میں ان کا ذکر بہت زیادہ ہونے لگا تھا۔ ٹک ٹاک اسٹار گرل کبھی کسی وزیر کے ساتھ تصاویر شیئر کرتی تھیں تو کبھی کسی کے ساتھ۔ تا ہم گزشتہ کچھ عرصے میں کہیں نظر نہیں آ رہی۔ لیکن اب انہوں نے اپنی پسندیدہ سیاسی شخصیت کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری میری پسندیدہ سیاسی شخصیت ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف سے قوم کو امیدیں ہیں انہیں واپس آنا چاہیئے، بے نظیر شہید ایک عظیم خاتون تھیں، ان کی جگہ کوئی نہیں لے سکتا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close