میرا پازیٹو ہوئی یا نیگیٹو؟، امریکہ سے واپسی پر اداکارہ میرا کا کورونا ٹیسٹ ہوا، جس کا نتیجہ آ گیا

اسلام آباد(پی این آئی)میرا پازیٹو ہوئی یا نیگیٹو؟، امریکہ سے واپسی پر اداکارہ میرا کا کورونا ٹیسٹ ہوا، جس کا نتیجہ آ گیا۔چند روز قبل امریکا سے وطن واپس لوٹنے والی اداکارہ میرا کے کورونا وائرس ٹیسٹ کا نتیجہ سامنے آگیا۔گزشتہ دنوں اداکارہ میرا نیویارک میں پھنسی ہوئی تھیں جس پر انہوں نے ویڈیو کے ذریعے

وزیراعظم عمران خان سے وطن واپسی کے لیے مدد کی اپیل کی تھی۔تاہم تین روز قبل وہ خصوصی پرواز سے واشنگٹن سے لاہور پہنچیں اور ایک نجی ہوٹل میں قرنطینہ اختیار کیا۔اس دوران اداکارہ میرا کا کووڈ 19 کا ٹیسٹ بھی کیا گیا جس کے نتائج منفی آئے ہیں۔اس حوالے سے میرا نے انسٹاگرام پرویڈیو شیئر کی جس میں وہ ان تمام ایکسچینج پروگرام کی طالبات کے ساتھ ہیں جن کے ہمراہ وہ خصوصی پرواز سے پاکستان واپس آئی ہیں۔اپنے ویڈیو پیغام میں اداکارہ نے کہا کہ میں اس وقت ایکسچینج پروگرام کی طالبات کے ساتھ ہوں، ہم سب نے اپنا کورونا ٹیسٹ کروایا جو منفی آیا ہے اور اللہ کے شکر سے ہم سب محفوظ ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close