معروف اداکار سہیل اصغر ہسپتال داخل، معدے کی سرجری ہے، مداحوں سے دعا کی اپیل

کراچی(پی این آئی)معروف اداکار سہیل اصغر ہسپتال داخل، معدے کی سرجری ہے، مداحوں سے دعا کی اپیل،پاکستان کے لیجنڈری اداکار سہیل اصغر نے مداحوں سے اپنے معدے کی کامیاب سرجری کے لیے دُعا کی اپیل کی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر پاکستانی ٹی وی لیجنڈری اداکار سہیل اصغر نے

اسپتال میں لی گئی اپنی ایک تصویر شیئر کی جس سے اِس بات کا انکشاف ہوا کہ سہیل اصغر معدے کی سرجری کی وجہ سے اسپتال میں داخل ہیں۔سہیل اصغر نے اپنے مداحوں، دوستوں اور اہلِ خانہ کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’اللّہ تعالیٰ ہمیشہ میرے ساتھ ہے اور میں اللّہ کے معجزوں پر پختہ یقین رکھتا ہوں۔‘سہیل اصغر نے لکھا کہ وہ دُعاؤں کی طاقت پر بھی بہت زیادہ یقین رکھتے ہیں۔اداکار نے لکھا کہ ’آج مجھے آپ سب کی دُعاؤں کی بہت ضرورت ہے کیونکہ کل میرے معدے کی سرجری ہے۔‘آخر میں اُنہوں نے لکھا کہ ’میری کامیاب سرجری اور صحتیابی کے لیے دُعا کریں۔‘یاد رہے کہ سہیل اصغر پاکستانی مزاح کار، اسٹیج اور ٹی وی اداکار ہیں، اُنہوں نے لاہور سے اپنے کریئر کا آغاز کیا، اُنہوں نے لاہور میں تیار کیے جانے والے مزاحیہ اسٹیج ڈراموں سے بنیادی شہرت حاصل کی۔اُن کے مشہور ٹی وی ڈراموں میں لاگ، خدا کی بستی، کاجل گھر، دکھ سکھ ، حویلی، ریزہ ریزہ، پیاس، چاند گرہن اور دیگر ڈرامے شامل ہیں۔اِس کے علاوہ 2003 میں اُنہوں نے پہلی مرتبہ چھوٹی اسکرین سے بڑی اسکرین پر قدم رکھا اور فلم ’مراد ‘ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے، اُس کے بعد اُنہوں نے فلم ’ماہ نور‘ میں بھی کام کیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close