بالی ووڈ کوئین پریانکا چوپڑا کا دوسرا شوہر ہونے کا دعویدار سامنے آ گیا، پریانکا کیا کہتی ہے؟

ممبئی(پی این آئی)بالی ووڈ کوئین پریانکا چوپڑا کا دوسرا شوہر ہونے کا دعویدار سامنے آ گیا، پریانکا کیا کہتی ہے؟بالی ووڈ اور ہالی ووڈ اسٹار پریانکا چوپڑا کے مداحوں کو اس وقت شدید صدمے کا سامنا کرنا پڑا جب ایک اور شخص نے نک جونز سے بھی قبل پریانکا چوپڑا سے شادی کا دعویٰ کردیا۔برینڈن شسٹر نامی اس

شخص نے اپنے ٹوئٹ میں نہ صرف پریانکا چوپڑا بلکہ ان کے شوہر نک جونز کو بھی ضرور شدید صدمے سے دوچار کردیا ہوگا۔ٹوئٹر پر اپنے پیغام اس شخص کا کہنا تھا کہ میں نے پریانکا چوپڑا سے 2014 میں شادی کی تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ ’میں نے امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر ٹیمپا میں پریانکا چوپڑا کا پھولوں کے ساتھ گرین کارپیٹ استقبال کیا تھا۔‘اس شخص کا یہ بھی کہنا تھا کہ مجھے کیا پتہ کہ یہ بھارتی ثقافت میں شادی کی علامت ہے۔برینڈن شسٹر نے بتایا کہ اس سے اگلے دن انہوں نے بھارتی میڈیا کو ایکلوزیو انٹرویوز بھی دیے تھے۔واضح رہے کہ یہ میسج انہوں نے خود سے نہیں بلکہ ایک اور ٹوئٹر صارف چریسی ٹیجن کے ٹوئٹ پر کیا تھا جو لوگوں سے ان کے قلیل عرصے کے لیے مشہور ہونے کے تجربے سے متعلق پوچھ رہی تھیں۔اسی ٹوئٹ کے جواب میں برینڈن نے پریانکا چوپڑا کے ساتھ اپنی تصویر بھی شیئر کی تھی۔مذکورہ شخص کی کہانی جھوٹی ثابت ہوئی تھی، جبکہ پریانکا چوپڑا نے پہلی مرتبہ شادی امریکی گلوکار نک جونز سے دسمبر 2018 میں ہی کی تھی جس کے بعد سے وہ اپنی ازدواجی زندگی ساتھ گزار رہے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close